ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہیکر نے بحرینی وزیرخارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دھمکیاں جاری کر دیں

ہیکر نے بحرینی وزیرخارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دھمکیاں جاری کر دیں

Sun, 04 Jun 2017 15:55:15  SO Admin   S.O. News Service

عمان،3جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مبینہ طور پر شیعہ عسکریت پسندوں سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے ہفتے کے روز خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہی خاندان کو دھمکیاں جاری کیں۔ فی الحال کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے اس سائبر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، تاہم بحرینی وزیرخارجہ خالد الخلیفہ کے اس اکاؤنٹ سے شیعہ عسکری گروپ مختار بریگیڈ کی متعدد ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں۔ یہ گروپ ماضی میں متعدد بم حملوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ملوث رہا ہے۔


Share: